Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
391 - 881
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت (قرآن) کو سنا تواس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف ہوگا اور نہ کسی زیادتی کا۔
{وَ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى: اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت (قرآن) کو سنا۔} ایمان قبول کرنے والے جِنّات  نے اپنے ساتھیوں  سے کہا ہم نے جب اس قرآنِ پاک کوسنا جو سب سے سیدھی راہ دکھاتاہے تو ہم کسی تاخیر اور شک کے بغیر فوراًاس پر اور اللّٰہ تعالیٰ پر ایمان لے آئے اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رسالت کی تصدیق کر دی تو جو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ پر اور جس قرآن کو اس نے نازل کیا اس پر ایمان لائے تو اسے نیکیوں  یا ثواب کی کسی کمی کا خوف ہے اور نہ بدیوں کی کسی زیادتی کا ڈر ہے(تو اے ہمارے ساتھیو! تم بھی ہماری طرح قرآن اور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لے آؤ)۔( روح البیان، الجن، تحت الآیۃ: ۱۳، ۱۰/۱۹۵، قرطبی، الجن، تحت الآیۃ: ۱۳، ۱۰/۱۳، الجزء التاسع عشر، خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۱۳، ۴/۳۱۷، ملتقطاً)
وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَؕ-فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓىٕكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا(۱۴)وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ(۱۵)
ترجمۂکنزالایمان: اور یہ کہ ہم میں  کچھ مسلمان ہیں  اور کچھ ظالم تو جو اسلام لائے انھوں  نے بھلائی سوچی ۔اور رہے ظالم وہ جہنم کے ایندھن ہوئے۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور یہ کہ ہم میں  کچھ مسلمان ہیں  اور کچھ ظالم تو جو اسلام لائے تو وہی ہیں  جنہوں  نے ہدایت کا قصد کیا۔ اور بہرحال جو ظالم ہیں  تو وہ جہنم کے ایندھن ہوگئے۔
{وَ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ: اور یہ کہ ہم میں  کچھ مسلمان ہیں ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جِنّات نے کہا: قرآن سننے کے بعد ہم مختلف ہو گئے کہ ہم میں  سے کچھ جنوں نے اسلام قبول کر لیا اور کچھ نے اسلام قبول