Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
361 - 881
سورۂ معارِج کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ نوح کی اپنے سے ما قبل سورت ’’معارِج‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ معارج میں  بتایا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ وہ مشرکینِ مکہ سے اچھے اور بہترلوگ لے آئے اور سورۂ نوح میں  بیان کیا گیا کہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم پر طوفان کا عذاب آیا جس سے تمام کافر غرق ہوگئے اور وہ لوگ زندہ بچے جو حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان لائے تھے ،اس طرح اس بات پر دلیل قائم ہوگئی کہ اللّٰہ تعالیٰ جب چاہے ایک قوم کو ہلاک کر کے اس کی جگہ دوسری قوم لا سکتا ہے جو کہ ہلاک ہونے والوں  سے بہتر ہو۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۱)
ترجمۂکنزالایمان: بے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ اس وقت سے پہلے اپنی قوم کو ڈرا کہ ان پر دردناک عذاب آئے۔
{ اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ : بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔} حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی