Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
349 - 881
فرمایا: ’’اپنے مال کی زکاۃ نکالو کہ وہ پاک کرنے والی ہے تجھے پاک کر دے گی اور رشتہ داروں  سے اچھا سلوک کر اور مسکین ، پڑوسی اور سائل کا حق پہچانو۔( مسند امام احمد، مسند انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ، ۴/۲۷۳، الحدیث: ۱۲۳۹۷)
(2)…حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے،رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’فقیر ہرگز ننگے بھوکے ہونے کی تکلیف نہ اٹھائیں  گے مگر مال داروں  کے ہاتھوں ، سن لو! ایسے مالداروں  سے اللّٰہ تعالیٰ سخت حساب لے گا اور انہیں  دردناک عذاب دے گا۔( معجم الاوسط، باب الدال، من اسمہ: دلیل، ۲/۳۷۴، الحدیث: ۳۵۷۹)
(3)… حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’قیامت کے دن مالداروں  کے لیے محتاجوں  کے ہاتھوں  سے خرابی ہے۔ محتاج عرض کریں  گے، ہمارے حقوق جو تو نے اُن پر فرض کیے تھے، انہوں  نے ظُلماً نہ دیے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فرمائے گا ’’مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ہے کہ تمہیں  اپنا قرب عطا کروں  گا اور انھیں  دور رکھوں  گا۔( معجم الاوسط، باب العین، من اسمہ: عبید، ۳/۳۴۹، الحدیث: ۴۸۱۳)
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِﭪ(۲۶)
ترجمۂکنزالایمان: اور وہ جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور وہ لوگ جو انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں ۔
{ وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ : اور وہ لوگ جو انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں ۔} اس آیت میں  تیسرا وصف بیان کیا گیا کہ (ان لوگوں  میں  حرص اور بے صبری نہیں  پائی جاتی) جو اُخروی ثواب کی امید میں  اپنی جانوں  کو بدنی اور مالی عبادتوں  میں  مصروف رکھ کر اپنے اعمال کے ذریعے انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں اور مرنے کے بعد اُٹھنے، حشرو نشر، جزاء اورقیامت ان سب چیزوں  پر ایمان رکھتے ہیں ۔( تفسیرکبیر،المعارج،تحت الآیۃ:۲۶، ۱۰/۶۴۵، روح البیان، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۶، ۱۰/۱۶۵، خازن، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۶، ۴/۳۱۰، ملتقطاً)