Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
303 - 881
پر آگ سے جلا دوں۔( مسلم ، کتاب المساجد و مواضع الصلاۃ ، باب فضل صلاۃ الجماعۃ و بیان التشدید فی التخلف عنہا ، ص ۳۲۷ ، الحدیث: ۲۵۲(۶۵۱))
	اورحضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی، یا رسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اسلام میں  سب سے زیادہ اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب کیا چیز ہے؟ارشاد فرمایا ’’وقت میں  نماز پڑھنا اور جس نے نماز چھوڑی اس کا کوئی دین نہیں ۔ نماز دین کا ستون ہے۔( شعب الایمان، باب الحادی والعشرون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۳/۳۹، الحدیث: ۲۸۰۷)
	اور حضرت ابو سعید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ   اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے قصداً نماز چھوڑی تو اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ جہنم میں داخل ہو گا۔( حلیۃ الاولیاء،۳۹۰- مسعر بن کدام، ۷/۲۹۹، الحدیث: ۱۰۵۹۰)
	اور حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا: ’’سب سے پہلے قیامت کے دن بندے سے نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر یہ درست ہوئی تو باقی اعمال بھی ٹھیک رہیں  گے اور یہ بگڑی تو سبھی بگڑے۔( معجم الاوسط، باب الالف، من اسمہ: احمد، ۱/۵۰۴، الحدیث: ۱۸۵۹)
	اللّٰہ تعالیٰ ہرمسلمان کو پابندی کے ساتھ اور صحیح طریقے سے با جماعت نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نماز کی ادائیگی میں  سُستی اور کاہلی سے محفوظ فرمائے ،اٰمین۔
فَذَرْنِیْ وَ مَنْ یُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِیْثِؕ-سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَۙ(۴۴)
ترجمۂکنزالایمان: تو جو اس بات کو جھٹلاتا ہے اسے مجھ پر چھوڑ دو قریب ہے کہ ہم انہیں  آہستہ آہستہ لے جائیں  گے جہاں  سے انہیں  خبر نہ ہوگی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو جو اس بات کو جھٹلاتا ہے اسے مجھ پر چھوڑ دو عنقریب ہم انہیں  آہستہ آہستہ وہاں  سے لے جائیں  گے جہاں  سے انہیں  خبر بھی نہ ہوگی۔