Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
30 - 881
(3)…عورت مرد سے ظہار کے الفاظ کہے تو ظہار نہیں  بلکہ(یہ الفاظ) لَغْوْ ہیں ۔( بہار شریعت، حصہ ہشتم، ظہار کا بیان، ۲/۲۰۷)
(4)…ظہار کا حکم یہ ہے کہ جب تک کفارہ نہ دیدے اُس وقت تک اُس عورت سے جماع کرنا، یا شہوت کے ساتھ اُس کا بوسہ لینا، یا اُس کو چھونا، یا اُس کی شرمگاہ کی طرف نظر کرنا حرام ہے اور بغیر شہوت چھونے یا بوسہ لینے میں  حرج نہیں  مگرلب کا بوسہ بغیر شہوت بھی جائز نہیں  ،کفارہ سے پہلے جماع کرلیا تو توبہ کرے اور اُس کے لیے کو ئی دوسرا کفارہ واجب نہ ہوا ،مگر خبر دار! پھر ایسا نہ کرے اور عورت کو بھی یہ جائز نہیں  کہ شوہر کو قربت کرنے دے۔(بہار شریعت، حصہ ہشتم، ظہار کا بیان، ۲/۲۰۸)
	نوٹ:ظہار سے متعلق مزید مسائل کی معلومات حاصل کرنے کے لئے بہار شریعت حصہ8سے ’’ظہار کا بیان‘‘ مطالعہ فرمائیں ۔نیز یاد رہے کہ دودھ پلانے والیاں  دودھ پلانے کی وجہ سے ماؤں  کے حکم میں  ہیں  اور حضورِ اقدس  صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ازواجِ مُطَہَّرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہُنَّ حرمت اور تعظیم کے اعتبارسے مائیں  بلکہ حقیقی ماؤں  سے بڑھ کر ہیں  ،لہٰذا یہ آیت اُس آیت کے خلاف نہیں  جس میں  ارشاد فرمایاگیا :
’’وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْؕ    ‘‘(احزاب:۶)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ان کی بیویاں  ان کی مائیں  ہیں ۔
	 کیونکہ یہاں  حقیقی ماں  کا ذکر ہے اور سورۂ اَحزاب میں  حکمی ماں  کا ذکر ہے۔
وَ الَّذِیْنَ یُظٰهِرُوْنَ مِنْ نِّسَآىٕهِمْ ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا قَالُوْا فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَآسَّاؕ-ذٰلِكُمْ تُوْعَظُوْنَ بِهٖؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ(۳)
ترجمۂکنزالایمان: اور وہ جو اپنی بیبیوں  کو اپنی ماں  کی جگہ کہیں  پھر وہی کرنا چاہیں  جس پر اتنی بڑی بات کہہ چکے تو ان پر لازم ہے ایک بردہ آزاد کرنا قبل اس کے کہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں یہ ہے جو نصیحت تمہیں  کی جاتی ہے اور اللّٰہ تمہارے