Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
295 - 881
وہ سوتے تھے۔ تو صبح رہ گیا جیسے پھل ٹوٹا ہوا۔ پھر انہوں  نے صبح ہوتے آپس میں ایک دوسرے کو پکارا۔ کہ تڑکے اپنی کھیتی کوچلو اگر تمہیں  کاٹنی ہے۔ تو چلے اور آپس میں  آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے۔ کہ ہرگز آج کوئی مسکین تمہارے باغ میں  آنے نہ پائے۔ اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے۔ پھر جب اسے دیکھا بولے بے شک ہم راستہ بہک گئے۔ بلکہ ہم بے نصیب ہوئے۔ ان میں  جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں  تم سے نہیں  کہتا تھا کہ تسبیح کیوں  نہیں  کرتے۔ بولے پاکی ہے ہمارے رب کو بے شک ہم ظالم تھے۔ اب ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتا متوجہ ہوا۔ بولے ہائے خرابی ہماری بے شک ہم سرکش تھے۔ اُمید ہے کہ ہمیں  ہمارا رب اس سے بہتر بدل دے ہم اپنے رب کی طرف رغبت لاتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اِنْ شَآءَ اللّٰہ نہیں  کہہ رہے تھے۔ تو اس باغ پر تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیری کر گیا جبکہ وہ سو رہے تھے۔ تو صبح کے وقت وہ باغ سیاہ رات کی طرح ہوگیا۔ پھر انہوں  نے صبح ہوتے ایک دوسرے کو پکارا۔ کہ اگر تم کاٹنا چاہتے ہو تو صبح سویرے اپنی کھیتی پر چلو۔ تو وہ چلے اور آپس میں  آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے۔ کہ ہرگز آج کوئی مسکین تمہارے پاس باغ میں  آنے نہ پائے۔ اور وہ خود کو روکنے پر قادرسمجھتے ہوئے صبح سویرے چلے۔ پھر جب انہوں  نے اس باغ کو دیکھا توکہنے لگے:بیشک ہم ضرور راستہ بھٹک گئے ہیں ۔ بلکہ ہم محروم ہوگئے ہیں ۔ ان میں  جو بہتر تھا اس نے کہا: کیا میں  تم سے نہیں  کہتا تھا کہ تم تسبیح کیوں  نہیں  کرتے؟ انہوں  نے کہا: ہمارا رب پاک ہے، بیشک ہم ظالم تھے، پھر وہ ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتے متوجہ ہوئے۔ بولے: ہائے ہماری خرابی، بیشک ہم سرکش تھے۔ امید ہے کہ ہمارا رب ہمیں  اس سے بہتر بدل دے یقینا (اب) ہم اپنے رب کی طرف ہی رغبت رکھنے والے ہیں ۔
{وَ لَا یَسْتَثْنُوْنَ: اور اِنْ شَآءَ اللّٰہ نہیں  کہہ رہے تھے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی 14آیات میں  اس واقعے کا بقیہ حصہ بیان کیا گیا ہے،اس کاخلاصہ یہ ہے کہ انہوں  نے صبح سویرے پھل توڑنے کی قسم کھائی اور اِنْ شَآءَ اللّٰہ کہنا بھول گئے۔ پھر یہ لوگ تو قسمیں  کھا کر سوگئے اور ا س باغ پر اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے رات میں  ایک آگ آئی جو اسے تباہ کر گئی اور صبح کے وقت تک وہ باغ جل کرسیاہ رات کی طرح ہوگیا اوران لوگوں کو ا س کی کچھ خبر نہ ہوئی ۔یہ صبح سویرے اٹھے اور ایک دوسرے کو پکارا کہ اگر تم باغ کا پھل کاٹنا چاہتے ہو تو صبح منہ اندھیرے اپنی کھیتی پر چلو۔ چنانچہ وہ لوگ باغ