Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
288 - 881
ترجمۂکنزالایمان: بہت طعنے دینے والا بہت ادھر کی ادھر لگاتا پھرنے والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: سامنے سامنے بہت طعنے دینے والا، چغلی کے ساتھ ادھر ادھر بہت پھرنے والا۔
{هَمَّازٍ: بہت طعنے دینے والا۔} اس آیت میں  بھی دو عیب بیان کئے گئے ہیں :
(1)… وہ ’’هَمَّازٍ‘‘ ہے۔ ہَمّاز اس شخص کو کہتے ہیں  جو لوگوں  کے سامنے ان کے بکثرت عیب نکالے یا بہت طعنے دے۔( قرطبی، القلم، تحت الآیۃ: ۱۱، ۹/۱۷۳، الجزء الثامن عشر، ملخصاً)
عیب جوئی کرنے اور طعنے دینے کی مذمت:
	ایسے شخص کے بارے میں  اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ‘‘(ہُمَزَہ:۱)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اس کے لیے خرابی ہے جو لوگوں  کے منہ پر عیب نکالے۔
	اور حضرت راشد بن سعد مقرانی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے، رسولُ   اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’معراج کی رات میں  کچھ عورتوں  اور مَردوں  کے پاس سے گزرا جو ان کی پستانوں  کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے۔میں  نے کہا:اے جبریل! عَلَیْہِ السَّلَام، یہ کون لوگ ہیں  ؟ حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: یا رسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، یہ وہ مرد اور عورتیں  ہیں  جو لوگوں  کے سامنے بہت عیب نکالتے اور طعنے دیا کرتے تھے۔( شعب الایمان ، الرابع و الاربعون من شعب الایمان... الخ ، فصل فیما ورد من الاخبار فی التشدید... الخ ، ۵/۳۰۹، الحدیث: ۶۷۵۰)
(2)… وہ چغلی کے ساتھ ادھر ادھر بہت پھرنے والا ہے۔
چغلی کی تعریف اور اس کی مذمت:
 	چغلی کی تعریف یہ ہے کہ لوگوں  کے درمیان فساد ڈالنے کے لئے ایک کی بات دوسرے تک پہنچانا۔( الزواجر عن اقتراف الکبائر، الباب الثانی، الکبیرۃ الثانیۃ والخمسون بعد المأتین: النمیمۃ، ۲/۴۶)