Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
265 - 881
میں  پہنچ جائے کہ ڈول وغیرہ سے بھی ہاتھ نہ آسکے تو وہ کون ہے جو تمہیں  نگاہوں  کے سامنے بہتاہواپانی لادے کہ اُس تک ہر ایک کا ہاتھ پہنچ سکے۔اس کے جواب میں  وہ ضرورکہیں  گے کہ یہ صرف اللّٰہ تعالیٰ ہی کی قدرت میں  ہے تو اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ بت جو کہ کسی چیز پر قدرت نہیں  رکھتے انہیں  کیوں  عبادت میں  اُس قادرِ برحق کا شریک کرتے ہو۔( خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۳۰، ۴/۲۹۳)