ترجمۂکنزالایمان: یا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے کہ رحمن کے مقابل تمہاری مدد کرے کافر نہیں مگر دھوکے میں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: یا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے جو رحمن کے مقابلے میں تمہاری مدد کرے گا؟کافر صرف دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔
{اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ: یا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے۔} کفارِمکہ دو چیزوں پر اعتماد کرتے ہوئے ایمان قبول کرنے سے انکار کرتے اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَسے دشمنی رکھتے تھے۔(1)مالی اور افرادی قوت۔ (2)ان کا یہ عقیدہ کہ بت ان تک بھلائیاں پہنچاتے ہیں اور ان سے نقصانات دور کرتے ہیں ۔اللّٰہ تعالیٰ نے اس آیت میں پہلی چیز کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ’’اے کافرو!اگر اللّٰہ تعالیٰ تمہیں عذاب میں مبتلا کرنا چاہے تو تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو رحمن کے مقابلے میں تمہاری مدد کرے گا اور تم سے اس کا عذاب دور کر دے گا،تمہارا کوئی مددگار نہیں اور کافر صرف شیطان کے اس فریب میں ہیں کہ اُن پر عذاب نازل نہ ہوگا۔( جلالین مع صاوی، الملک، تحت الآیۃ: ۲۰، ۶/۲۲۰۵-۲۲۰۶، خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴/۲۹۲، ملتقطاً)
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗۚ-بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ(۲۱)
ترجمۂکنزالایمان: یا کون سا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: یا کون ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر اللّٰہ اپنی روزی روک لے بلکہ وہ سرکشی اور نفرت میں ڈھیٹ بن گئے ہیں ۔
{اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ: یا کون ایسا ہے جو تمہیں روزی دے۔} اس آیت میں دوسری چیز کا رد کرتے ہوئے ارشاد