Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
241 - 881
	اور وہ لوگ جو دنیا کی زندگی میں  ایمان لائے اور انہوں  نے نیک اعمال کئے ان کے بارے میں  اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًاۚ(۳۰) اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ یَلْبَسُوْنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَّكِـٕیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآىٕكِؕ-نِعْمَ الثَّوَابُؕ-وَ حَسُنَتْ مُرْتَفَقًا‘‘(کہف:۳۰،۳۱)
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیکاعمال کئے ہم ان کا اجر ضائع نہیں  کرتے جو اچھے عمل کرنے والے ہوں ۔ ان کے لیے ہمیشگی کے باغات ہیں  ان کے نیچے نہریں  بہتی ہیں  ، انہیں  ان باغوں  میں  سونے کے کنگن پہنائے جائیں  گے اور وہ سبز رنگ کے باریک اور موٹے ریشم کے کپڑے پہنیں  گے وہاں  تختوں  پر تکیے لگائے ہوئے ہوں  گے۔ یہ کیا ہی اچھا ثواب ہے اور جنت کی کیا ہی اچھی آرام کی جگہ ہے۔
	 اور جنہوں  نے کفر کیا اور گناہوں  میں  مصروف رہے ان کے بارے میں  ارشاد فرماتا ہے: ’’وَ الَّذِیْنَ كَسَبُوا السَّیِّاٰتِ جَزَآءُ سَیِّئَةٍۭ بِمِثْلِهَاۙ-وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌؕ-مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍۚ-كَاَنَّمَاۤ اُغْشِیَتْ وُجُوْهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ الَّیْلِ مُظْلِمًاؕ-اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ‘‘(یونس:۲۷)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جنہوں  نے برائیاں  کمائیں  تو برائی کا بدلہ اسی کے برابر ہے اور ان پر ذلت چھائی ہوگی،انہیں  اللّٰہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا، گویا ان کے چہروں کواندھیری رات کے ٹکڑوں  سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔وہی دوزخ والے ہیں ، وہ اس میں  ہمیشہ رہیں  گے۔
	لہٰذا ا ے لوگو! ’’اِسْتَجِیْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِؕ-مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ یَّوْمَىٕذٍ
ترجمۂکنزُالعِرفان: اس دن کے آنے سے پہلے اپنے رب کا حکم مان لو جو اللّٰہ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں ۔