Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
235 - 881
سورۂ ملک کے مضامین:
	اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں  اسلام کے بنیادی عقائد جیسے اللّٰہ تعالیٰ  کی وحدانیَّت،حضورپُر  نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رسالت،قرآن کی حقّانِیَّت،حشر و نشر اورقیامت کے دن اعمال کی جزا ء و سزا کو انتہائی مُؤثّر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔نیز اس سورت میں  یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں ۔
(5) …اس سورت کی ابتداء میں  اللّٰہ تعالیٰ کی عظمت ،سلطنت اور قدرت کے بارے میں  بیان کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ زندگی اور موت کوپیدا کرنے سے مقصود لوگوں  کے اعمال کی جانچ کرنا ہے۔
(6) … اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے آثار بیان کئے گئے کہ اس نے کسی سابقہ مثال کے بغیر ایک دوسرے کے اوپرسات آسمان بنائے اور ان آسمانوں  میں  کسی طرح کا کوئی عیب نہیں  ،انہیں  ستاروں  سے مُزَیَّن کیا اور ان ستاروں  کے ذریعے آسمان کی طرف چڑھنے والے شیطانوں  کو مارا جاتا ہے۔نیز اس کی قدرت کے آثار میں  سے یہ ہے کہ اس نے کافروں   کے لئے جہنم کا دردناک عذاب تیار کیا ہے اور ایمان والوں  کو مغفرت اور عظیم اجر کی بشارت دی ہے۔
(7) …یہ بتایاگیا کہ اللّٰہ تعالیٰ ظاہر اور پوشیدہ،کھلی ہوئی اور چھپی ہوئی ہر ہر بات کو جانتا ہے ۔
(8) …ان نعمتوں  کو بیان کیاگیاجو اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو عطا فرمائی ہیں  تاکہ وہ اس کی نعمت کو پہچان کر ا س کا شکر ادا کریں  اور اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیَّت کا اقرار کریں ۔
(9) …کفارِمکہ کو اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا اور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دی گئی کہ آپ ان کے جھٹلانے کی وجہ سے غمزدہ نہ ہوں  کیونکہ ان سے پہلے کافر بھی اپنے اَنبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کرتے تھے۔
(10) …اس سورت کے آخر میں  مؤمن اور کافر کا حال واضح کرنے کے لئے الٹا چلنے والے اور سیدھا چلنے والے کی ایک مثال بیان فرمائی گئی اور حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جھٹلانے والوں  کو  اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا۔
سورۂ تحریم کے ساتھ مناسبت:
	 سورۂ ملک کی اپنے سے ماقبل سورت ’’تحریم ‘‘کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ تحریم کے آخر میں  کافروں  کے