Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
232 - 881
ہیں  اور حضرت عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا  کی فضیلت عورتوں  پرایسی ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام کھانوں  پر ہے۔( بخاری ، کتاب احادیث الانبیاء ، باب قول اللّٰہ تعالی : و ضرب اللّٰہ مثلاً للذین امنوا امرأۃ فرعون ۔۔۔ الخ ، ۲ / ۴۴۵، الحدیث: ۳۴۱۱)
آیت ’’ فَنَفَخْنَا فِیْهِ مِنْ رُّوْحِنَا‘‘ سے حاصل ہونے و الی معلومات:
 	اس آیت سے تین باتیں  معلوم ہوئیں  ،
(1)… پھونک حضرت جبریل عَلَیْہِ  السَّلَام نے ماری اور اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا:’’ہم نے پھونکا،اس سے معلوم ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے مقبول بندوں  کا کام درحقیقت اللّٰہ تعالیٰ کا کام ہے ۔
(2)… فیض دینے کے لئے دَم کرنا فرشتوں  کی سنت ہے مشائخ کے دَم درُود کی اصل یہ آیت ِکریمہ ہے نیز کثیر اَحادیثِ صحیحہ سے بھی دَم کرنا ثابت ہے۔
(3)… حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو روحُ اللّٰہ اس لئے کہتے ہیں  کہ آپ کی پیدائش رُوْحُ الْاَمِیْن کی پھونک سے ہے۔