Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
222 - 881
ان سب کو اسلامی احکامات کی تعلیم دے یادلوائے یونہی اسلامی تعلیمات کے سائے میں  ان کی تربیت کرے تاکہ یہ بھی جہنم کی آگ سے محفوظ رہیں ۔ترغیب کے لئے یہاں  اہلِ خانہ کی اسلامی تربیت کرنے اور ان سے احکامِ شرعیہ پر عمل کروانے سے متعلق3اَحادیث ملاحظہ ہوں :
(1)… حضرت عبداللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’تم میں  سے ہرشخص نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کے ماتحتوں  کے بارے میں  سوال کیا جائے گا،چنانچہ حاکم نگہبان ہے،اس سے اس کی رعایا کے بارے میں  پوچھا جائے گا۔ آدمی اپنے اہلِ خانہ پر نگہبان ہے،اس سے اس کے اہلِ خانہ کے بارے سوال کیا جائے گا۔عورت اپنے شوہر کے گھر میں  نگہبان ہے ،اس سے ا س کے بارے میں  پوچھا جائے گا،خادم اپنے مالک کے مال میں  نگہبان ہے ،اس سے اس کے بارے میں  سوال ہو گا،آدمی اپنے والد کے مال میں  نگہبان ہے ،اس سے اس کے بارے میں  پوچھا جائے گا،الغرض تم میں  سے ہر شخص نگہبان ہے اس سے اس کے ماتحتوں  کے بارے میں  سوال ہوگا۔( بخاری، کتاب الجمعۃ، باب الجمعۃ فی القری والمدن، ۱/۳۰۹، الحدیث: ۸۹۳)
(2)…حضرت عبداللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’اپنی اولاد کو سات سال کی عمر میں  نماز پڑھنے کا حکم دو اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں  تو انہیں  مار کر نماز پڑھاؤ اور ان کے بستر الگ کر دو۔( ابو داؤد، کتاب الصلاۃ، باب متی یؤمر الغلام بالصلاۃ؟، ۱/۲۰۸، الحدیث: ۴۹۵)
(3)…حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو رات میں  اُٹھ کر نماز پڑھے اور اپنی بیوی کو بھی (نماز کے لئے) جگائے، اگر وہ نہ اُٹھے تو اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے مارے۔اللّٰہ تعالیٰ اس عورت پر رحم فرمائے جو رات کے وقت اٹھے،پھرنماز پڑھے اور اپنے شوہر کو جگائے ،اگر وہ نہ اٹھے تو اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے مارے۔( ابو داؤد، کتاب التطوّع، باب قیام اللیل، ۲/۴۸، الحدیث: ۱۳۰۸)
	پانی کے چھینٹے مارنے کی اجازت اُس صورت میں  ہے جب جگانے کے لئے بھی ایسا کرنے میں  خوش طبعی کی صورت ہو یا دوسرے نے ایسا کرنے کا کہا ہو۔اللّٰہ تعالیٰ ہمیں  اپنے اہلِ خانہ کی صحیح اسلامی تعلیم وتربیت کرنے کی توفیق