ہے اور معنٰی یہ ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے تمہاری طرف اپنا رسول بھیجاجوتمہارے سامنے حلال و حرام کے بیان پر مشتمل اللّٰہ تعالیٰ کی روشن آیتیں پڑھتے ہیں تاکہ وہ ان لوگوں کو کفر اور جہالت کے اندھیروں سے ایمان اور علم کے نورکی طرف لے جائیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور جو اللّٰہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو اللّٰہ تعالیٰ اسے ان باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، بیشک اللّٰہ تعالیٰ نے اس کے لیے اچھی روزی یعنی جنت رکھی ہے جس کی نعمتیں ہمیشہ باقی رہیں گی ، کبھی مُنقطع نہ ہوں گی ۔( مدارک، الطلاق، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۱، ص۱۲۵۴، خازن، الطلاق، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۱، ۴/۲۸۲، ملتقطاً)
سورۂ طلاق کی آیت نمبر11سے معلوم ہونے و الے مسائل:
اس آیت سے 7 مسئلے معلوم ہوئے،
(1)… کفر اندھیرا اور اسلام روشنی ہے۔
(2)… اس آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے کفر کے لئے’’ ظُلُمات ‘‘جمع کا صیغہ ذکر فرمایا اور اسلام کے لئے ’’نور ‘‘واحد کا صیغہ ارشاد فرمایا،اس سے معلوم ہو اکہ کفر ہزاروں قسم کا ہے مگر اسلام ایک ہی ہے ۔
(3)… حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کفر سے ایمان کی طرف، جہل سے علم کی طرف ، فسق سے تقویٰ کی طرف نکالتے ہیں ۔
(4)… ایمان عمل سے مُقَدّم ہے۔
(5)… نجات کے لئے ایمان کے ساتھ نیک اعمال کی بھی ضرورت ہے۔
(6)… اللّٰہ تعالیٰ ایک مومن کو کئی باغات عطا فرما دے گا۔
(7)… جنت میں ہمیشگی ہے، نہ وہاں موت آئے گی اور نہ وہاں سے نکلنا ہو گا۔
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّ مِنَ الْاَرْضِ مِثْلَهُنَّؕ-یَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَیْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ﳔ وَّ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَحَاطَ