Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
192 - 881
فرمایا، ’’صدقہ برائی کے ستر دروازوں  کو بند کردیتاہے۔( مجمع الزوائد، کتاب الزکاۃ، باب فضل الصدقۃ، ۳/۲۸۳، الحدیث: ۴۶۰۴)
(3)…حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  ، میں نے حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو منبر کی سیڑھیوں  پر ارشادفرماتے ہو ئے سنا، ’’آگ سے بچو! اگر چہ ایک ہی کھجورکے ذریعے سے ہوبے شک یہ ٹیڑھے پن کو سیدھا کرتی اور بُری موت سے بچاتی ہے۔( مجمع الزوائد، کتاب الزکاۃ، باب الحثّ علی الصدقۃ۔۔۔ الخ،  الصدقۃ، ۳/۲۷۶، الحدیث: ۴۵۸۳)
	اللّٰہ تعالیٰ خوش دلی اور اخلاص کے ساتھ صدقہ دینے کی توفیق عطا فرمائے ،اٰمین۔