Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
190 - 881
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو اللّٰہ سے ڈرو جہاں  تک تم سے ہوسکے اور سنو اور حکم مانو اور راہِ خدا میں  خرچ کرو یہ تمہاری جانوں  کے لیے بہتر ہوگا اور جسے اس کے نفس کے لالچی پن سے بچالیا گیا تو وہی فلاح پانے والے ہیں ۔
{فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ: تو اللّٰہ سے ڈرو جہاں  تک تم سے ہوسکے۔} یعنی جب تم نے اس نصیحت کو سن لیا اور ثواب کے بارے میں  جان لیا تو تم اپنی طاقت اور وسعت کے مطابق اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو ، اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمہیں  جو بات ارشاد فرمائیں  اسے سنو اور ان کا حکم مانو اور اپنے فائدے کیلئے اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں  مال خرچ کرو اور جو اپنے نفس کے لالچی پن سے بچالیا گیا اور اس نے اپنے مال کو اطمینان کے ساتھ حکمِ شریعت کے مطابق خرچ کیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔( روح البیان، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۶، ۱۰/۱۹، خازن، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۶، ۴/۲۷۷، خزائن العرفان، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۶، ص۱۰۳۱، ملتقطاً)
	اس آیت سے معلوم ہوا کہ ہر شخص پر اپنی طاقت کے مطابق تقویٰ اورپرہیز گاری لازم ہے اور یہ اپنی طاقت کے مطابق تقویٰ ہی اس آیت میں  مراد ہے جس میں  ارشاد فرمایا گیا کہ
’’اتَّقُوا  اللّٰهَ  حَقَّ  تُقٰتِهٖ‘‘( اٰل عمران:۱۰۲)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے۔
اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ(۱۷) عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠(۱۸)
ترجمۂکنزالایمان: اگر تم اللّٰہ کو اچھا قرض دو گے وہ تمہارے لیے اس کے دونے کردے گا اور تمہیں  بخش دے گا اور اللّٰہ قدر فرمانے والا حلم والا ہے۔ہر نہاں  اور عیاں  کا جاننے والا عزت والا حکمت والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اگر تم اللّٰہ کو اچھا قرض دو گے تووہ تمہارے لیے اسے کئی گنا بڑھادے گا اور تمہیں  بخش دے گا اور