غیر جوہمیں اللّٰہ تعالیٰ اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تک پہنچائے وہ ہمارا عزیز ہے۔
(3)… اللّٰہ تعالیٰ اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مقابلے میں کسی کی اطاعت نہیں ۔
(4)… بیوی بچوں کے قصور معاف کردینا اللّٰہ تعالیٰ کو محبوب ہے ،جو مخلوق پر رحم کرے گا خالق اس پر رحم فرمائے گا۔
اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌؕ-وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ(۱۵)
ترجمۂکنزالایمان: تمہارے مال اور تمہارے بچے جانچ ہی ہیں اور اللّٰہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہی ہیں اور اللّٰہ کے پاس بہت بڑا ثواب ہے۔
{اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ: تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہی ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہی ہیں کہ کبھی آدمی اُن کی وجہ سے گناہ اور مَعْصِیَت میں مبتلا ہوجاتا ہے اور ان میں مشغول ہو کر اُمورِ آخرت کو سر انجام دینے سے غافل ہوجاتا ہے حالانکہ آخرت میں اللّٰہ تعالیٰ کے پاس بڑا ثواب ہے جو کہ تمہارے اَموال اور اولاد سے حاصل ہونے والی مَنفَعت سے کہیں زیادہ عظیم ہے ، تو تم لحاظ رکھو تاکہ ایسا نہ ہو کہ اَموال اور اولاد میں مشغول ہو کر ثوابِ عظیم کھو بیٹھو۔( مدارک، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۲۴۸، جلالین، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۴۶۳، ملتقطاً)
فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوْا وَ اَطِیْعُوْا وَ اَنْفِقُوْا خَیْرًا لِّاَنْفُسِكُمْؕ-وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(۱۶)
ترجمۂکنزالایمان: تو اللّٰہ سے ڈرو جہاں تک ہوسکے اور فرمان سنو اور حکم مانو اور اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرو اپنے بھلے کو اور جو اپنی جان کے لالچ سے بچایا گیا تو وہی فلاح پانے والے ہیں ۔