Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
173 - 881
وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ‘‘(یونس:۴۹)
ایک گھڑی نہ تو اس سے پیچھے ہٹ سکیں  گے اور نہ آگے ہوسکیں  گے۔
	لیکن قضاء ِمُعَلَّق میں  تبدیلی واقع ہو سکتی ہے، آئی ہوئی موت ٹل جاتی ہے، عمریں  بڑھ جاتی ہیں ، اسی کے بارے میں  اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ۔
’’ یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ ۚۖ-وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ‘‘(رعد:۳۹)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ جو چاہتا ہے مٹادیتا ہے اور برقراررکھتا ہے اور اصل لکھا ہوا اسی کے پاس ہے۔
	شیطان نے جویہ عرض کیا تھا کہ 
’’رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ‘‘(حجر:۳۶)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے میرے رب! تو مجھے اس دن تک مہلت دیدے جب لوگ اٹھائے جائیں ۔
	اور اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا تھا 
’’فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ‘‘(حجر:۳۷)
ترجمۂکنزُالعِرفان: پس بیشک توان میں  سے ہے جن کومہلت دی گئی ہے۔
	یہ بھی اسی قضاء ِمُعَلَّق میں  داخل ہے ۔اس سے واضح ہوا کہ ہر آیت اپنے اپنے موقع محل کے اعتبار سے درست ہے ۔