Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
172 - 881
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم نے تمہیں  جو رزق دیا اس سے اس وقت سے پہلے پہلے کچھ (ہماری راہ میں ) خرچ کرلو کہ تم میں  کسی کو موت آئے تو کہنے لگے، اے میرے رب !تو نے مجھے تھوڑی سی مدت تک کیوں  مہلت نہ دی کہ میں  صدقہ دیتا اور صالحین میں  سے ہوجاتا۔
{وَ اَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ: اور ہم نے تمہیں  جو رزق دیا اس سے کچھ (ہماری راہ میں ) خرچ کرلو۔} یعنی اے ایمان والو!ہم نے تمہیں  جورزق دیااس میں  جو صدقات واجب ہیں  انہیں  ادا کرواور یہ کام موت کی علامات ظاہر ہونے اور زبان بند ہو جانے سے پہلے پہلے کر لوتاکہ ایسا نہ ہو کہ تم میں  کسی کو موت آئے تو وہ دل میں  کہنے لگے، اے میرے رب! تو نے مجھے تھوڑی مدت تک کیوں  مہلت نہ دی تاکہ میں  صدقہ دیتا اور نیک لوگوں میں  سے ہوجاتا۔
وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَاؕ-وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠(۱۱)
ترجمۂکنزالایمان: اور ہرگز اللّٰہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا وعدہ آجائے اور اللّٰہ  کو تمہارے کاموں  کی خبر ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہرگز اللّٰہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا مقررہ وقت آجائے اور اللّٰہ  تمہارے کاموں  سے خوب خبردار ہے۔
{وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَا: اور ہرگز اللّٰہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا مقررہ وقت آجائے۔} یعنی یاد رکھو کہ جب اللّٰہ تعالیٰ کا وعدہ آجائے گا تو وہ ہر گز کسی جان کو مہلت نہ دے گا اور اللّٰہ تعالیٰ تمہارے تمام کاموں  سے خبردار ہے ،وہ تمہیں  ان کی جزا دے گا۔
	یاد رہے کہ یہاں  آیت میں  وعدے سے وہ وعدہ مراد ہے جس کا فیصلہ ہو چکا ، جسے قضاء ِمُبْرَم کہتے ہیں ،اسی کے متعلق اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
’’ اِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَلَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً
ترجمۂکنزُالعِرفان: جب وہ مدت آجائے گی تووہ لوگ