Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
151 - 881
لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً اِلَّاۤ اَحْصٰىهَاۚ-وَ وَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حَاضِرًاؕ-وَ لَا یَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا‘‘(کہف:۴۹)
ہوں  گے اورکہیں  گے: ہائے ہماری خرابی! اس نامہ اعمال کو کیاہے کہ اس نے ہر چھوٹے اور بڑے گناہ کو گھیرا ہوا ہے اور لوگ اپنے تمام اعمال کو اپنے سامنے موجود پائیں  گے اور تمہارا رب کسی پر ظلم نہیں  کرے گا۔
(2)…انسان کے اَعضاء ا س کے اعمال کی گواہی دیں  گے ،چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’یَوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ‘‘(النور:۲۴)
ترجمۂکنزُالعِرفان: جس دن ان کے خلاف ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہیدیں  گے۔
	دوسری آیت میں  ارشاد ہوتا ہے:
’’اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ‘‘(یس:۶۵)
ترجمۂکنزُالعِرفان: آج ہم ان کے مونہوں  پر مہر لگادیں  گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام کریں  گے اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں  گے ۔
(3)…زمین لوگوں  کے اعمال بیان کر دے گی،جیساکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
’’ یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ(۴) بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَا‘‘(زلزال:۴،۵)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اس دن وہ اپنی خبریں  بتائے گی۔اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۹)