Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
136 - 881
فَاَیَّدْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلٰى عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِیْنَ۠(۱۴)
ترجمۂکنزالایمان: اے ایمان والو دین خدا کے مددگار ہو جیسے عیسیٰ بن مریم نے حواریوں  سے کہا تھا کون ہے جو اللّٰہ کی طرف ہو کر میری مدد کریں  حواری بولے ہم دین خدا کے مددگار ہیں  تو بنی اسرائیل سے ایک گروہ ایمان لایا اور ایک گروہ نے کفر کیا تو ہم نے ایمان والوں  کو ان کے دشمنوں  پر مدد دی تو غالب ہوگئے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے ایمان والو!اللّٰہ کے (دین کے) مددگار بن جاؤ جیسے عیسیٰ بن مریم نے حواریوں  سے فرمایا تھا: کون ہیں  جو اللّٰہ کی طرف ہو کر میرے مدد گار ہیں  ؟حواریوں  نے کہا: ہم اللّٰہ کے (دین کے) مددگار ہیں  تو بنی اسرائیل سے ایک گروہ ایمان لایا اور ایک گروہ نے کفر کیا تو ہم نے ایمان والوں  کو ان کے دشمنوں  پر مدد دی تو وہ غالب ہوگئے۔
{یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ: اے ایمان والو! اللّٰہ کے (دین کے) مددگار بن جاؤ۔} اس آیت میں  مسلمانوں  کو دین کی مدد کرنے اور مخالفین کے ساتھ جہاد کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے ایمان والو!اللّٰہ تعالیٰ کے دین کے مددگار بن جاؤ جیسے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے حواریوں  نے اس وقت اللّٰہ تعالیٰ کے دین کی مدد کی تھی جب آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے حواریوں  سے فرمایا تھا’’ کون ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کی طرف ہو کر میری مدد کریں  ؟حواریوں  نے عرض کی : ہم اللّٰہ تعالیٰ کے دین کے مددگار ہیں  تو بنی اسرائیل سے ایک گروہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان لایا اور ایک گروہ نے کفر کیا،ان دونوں  میں  جنگ ہوئی تو ہم نے ایمان والوں  کو ان کے دشمنوں  پر مدد دی تو ایمان والے غالب ہوگئے۔
	 آیت کے آخری حصے کی تفسیر میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام آسمان پر اُٹھالیے گئے تو ان کی قوم تین فرقوں  میں  مُنْقَسَم ہوگئی ،ایک فرقے نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بارے میں  کہا: وہ اللّٰہ تھا آسمان پر چلا گیا۔ دوسرے فرقے نے کہا : وہ اللّٰہ تعالیٰ کا بیٹا تھا اُس نے اپنے پاس بلالیا ۔تیسرے فرقے نے کہا: وہ اللّٰہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول تھے اُس نے اُٹھالیا۔ یہ تیسرے فرقے والے مومن تھے اور اِن کی اُن دونوں  فرقوں