Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
133 - 881
	چنانچہ اللّٰہ تعالیٰ کی عنایت سے دین ِاسلام غالب ہوا اور اس کے علاوہ تما م اَدیان اسلام سے مغلوب ہوگئے۔ امام مجاہد رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے منقول ہے کہ جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نزول فرمائیں  گے تو روئے زمین پر اسلام کے سوا اور کوئی دین نہ ہوگا۔( روح البیان، الصف، تحت الآیۃ: ۹، ۹/۵۰۴، مدارک، الصف، تحت الآیۃ: ۹، ص۱۲۳۷، ملتقطاً)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ(۱۰)تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُجَاهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۙ(۱۱) یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَ یُدْخِلْكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۙ(۱۲)
ترجمۂکنزالایمان: اے ایمان والو کیا میں  بتادوں  وہ سوداگری جو تمہیں  دردناک عذاب سے بچالے۔ایمان رکھو اللّٰہ اور اس کے رسول پر اور اللّٰہ کی راہ میں  اپنے مال و جان سے جہاد کرویہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو۔وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں  باغوں  میں  لے جائے گا جن کے نیچے نہریں  رواں  اور پاکیزہ محلوں  میں  جو بسنے کے باغوں  میں  ہیں  یہی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے ایمان والو! کیا میں  ایسی تجارت پر تمہاری رہنمائی کروں  جو تمہیں  دردناک عذاب سے بچالے۔ تم اللّٰہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھو اور اللّٰہ کی راہ میں  اپنے مالوں  اور اپنی جانوں  کے ساتھ جہاد کرو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو۔وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں  ان باغوں  میں  داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں  رواں  ہیں  اور پاکیزہ رہائش گاہوں  میں  جوہمیشہ رہنے کے باغوں  میں  ہیں ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔