Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
129 - 881
ترجمۂکنزالایمان: اور یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل میں  تمہاری طرف اللّٰہ کا رسول ہوں  اپنے سے پہلی کتاب توریت کی تصدیق کرتا ہوا اور ان رسول کی بشارت سناتا ہوا جو میرے بعد تشریف لائیں  گے اُن کا نام احمد ہے پھر جب احمد ان کے پاس روشن نشانیاں  لے کر تشریف لائے بولے یہ کھلا جادو ہے۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے فرمایا:اے بنی اسرائیل! میں  تمہاری طرف اللّٰہ کا رسول ہوں ، اپنے سے پہلی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں  اور اس عظیم رسول کی بشارت دینے والا ہوں جو میرے بعد تشریف لائیں  گے ان کا نام احمد ہے پھر جب وہ ان کے پاس روشن نشانیاں  لے کر تشریف لائے توانہوں  نے کہا: یہ کھلا جادوہے۔
{وَ اِذْ قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ: اور یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے فرمایا۔ } ارشاد فرمایا کہ یاد کرو جب حضرت عیسیٰ بن مریم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا:اے بنی اسرائیل! میں  تمہاری طرف اللّٰہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ، اپنے سے پہلی کتاب توریت کی تصدیق اور اللّٰہ تعالیٰ کی دیگر کتابوں کا اقرار و اعتراف کرتا ہوں  اور مجھ سے پہلے تشریف لانے والے تمام انبیاء ِکرام  عَلَیْہِ مُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مانتا ہوں  اور اس عظیم رسول کی بشارت دیتاہوں جو میرے بعد تشریف لائیں  گے، ان کا نام احمد ہے۔‘‘اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ پھر جب وہ احمد کفارکے پاس روشن نشانیاں  اور معجزات لے کر تشریف لائے توانہوں  نے کہا: یہ کھلا جادوہے۔( خازن، الصف، تحت الآیۃ: ۶، ۴/۲۶۲، جلالین، الصف، تحت الآیۃ: ۶، ص۴۵۹، ملتقطاً)
حضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بشارت:
	کثیر اَحادیث اور روایات میں  بھی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بشارت کا ذکر ہے،ان میں  سے تین روایات درج ذیل ہیں  :
(1)…حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  : رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہمیں  نجاشی بادشاہ کے ملک میں  چلے جانے کا حکم فرمایا(جب ہم اس کے پاس گئے تو) نجاشی بادشاہ نے کہا: میں  گواہی دیتا ہوں  کہ محمد مصطفی