Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
108 - 881
ترجمۂکنزُالعِرفان: (اے مسلمانو!) بیشک ضرور تمہارے لیے ان میں  اچھی پیروی تھی ،اس کیلئے جو اللّٰہ اورآخرت کے دن کی امید رکھتا ہے اور جو منہ پھیرے تو بیشک اللّٰہ ہی بے نیاز، ہر حمد کے لائق ہے۔
{لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ: بیشک ضرور تمہارے لیے ان میں  اچھی پیروی تھی۔} یعنی اے میرے حبیب صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امت!تمہارے لئے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان پر ایمان لانے والوں  کی سیرت میں  اچھی پیروی تھی ،خاص طور پر اس کے لئے جو اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت و ثواب اور آخرت کی راحت کا طالب ہو اور اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرے اور جو ایمان لانے سے منہ پھیرے اور کفار سے دوستی کرے تو وہ سمجھ لے کہ ہمارے دین کو اس کی ضرورت نہیں ، بیشک اللّٰہ تعالیٰ ہی بے نیاز اور حمد کے لائق ہے۔( جلالین ، الممتحنۃ ، تحت الآیۃ: ۶ ، ص۴۵۷ ، خازن ، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۴/۲۵۷، مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۶، ص۱۲۳۲، ملتقطاً)
عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةًؕ-وَ اللّٰهُ قَدِیْرٌؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۷)
ترجمۂکنزالایمان: قریب ہے کہ اللّٰہ  تم میں  اور ان میں  جو ان میں  سے   تمہارے دشمن ہیں  دوستی کردے اور اللّٰہ قادر ہے اور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: قریب ہے کہ اللّٰہ  تمہارے اور ان لوگوں  کے درمیان محبت پیدا فرما دے جو ان میں  سے تمہارے دشمن ہیں ۔ اور اللّٰہ بہت قدرت والا ہے اور اللّٰہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔
{عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً:قریب ہے کہ اللّٰہ  تمہارے اور ان لوگوں  کے درمیان محبت پیدا فرما دے جو ان میں  سے تمہارے دشمن ہیں ۔} شانِ نزول:جب اُوپر کی آیات نازل ہوئیں  تو صحابہ ٔ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ اپنے عزیز و اَقارب کی دشمنی میں  بہت سخت اور ان سے بیزار ہو گئے، اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے یہ