Brailvi Books

صراط الجنان جلد اول
33 - 520
مفسر تابعین:
	تابعین میں سے چند مشہور مفسرین کے اسمائے گرامی یہ ہیں: (1) حضرت ابن المُسَیَّب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ۔ (2) حضرت عروہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ۔(3) حضرت سالم  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ۔ (4) حضرت عمر بن عبد العزیزرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ۔ (5) حضرت سلیمان بن یسار  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔(6) حضرت عطاء بن یسار  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔ (7) حضرت زید بن اسلم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ۔ (8)حضرت ابن شہاب زہری  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔ (9)حضرت حسن بصری  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔ (10) حضرت مجاہد بن جُبیر  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔(11)حضرت سعید بن جُبَیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔ (12)حضرت علقمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ۔  (13)حضرت قتادہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔ (14) حضرت امام ابن سیرین  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔ (15) حضرت ابراہیم نخعی  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔ (16) حضرت امام شعبی  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔
چوتھا دور:
	تابعین کے بعد اموی اور عباسی خلفاء کے دور میں تفسیرِ قرآن پر بہت کام ہوا اور اس وقت سے لے کر اب تک مختلف زبانوں میں اور مختلف اقسام میں کثیر تفاسیر لکھی گئی ہیں ۔ان میں سے عربی زبان میں چند مشہورتفاسیر یہ ہیں :
نمبر شمار 		             تفسیر کا نام                   				 مصنف کا نام	
1	جَامِعُ الْبَیَان فِیْ تَأوِیْلِ الْقُرْآن  		   ابو جعفرمحمد بن جریر طبری رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ 
2	بَحْرُ الْعُلُوْم فقیہ ابولیث		 نصر بن محمد سمرقندی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی
3	تَفْسِیْرُ الْقُرْآنِ الْعَظِیْم 			 حافظ عبد الرحمن بن محمد،ابن ابی حاتم رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
4	تَاْوِیْلَاتُ اَہْلِ السُّنَّۃ 	  		 ابو منصور محمد بن محمد ماتریدی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ 
5	اَلنُّکَتُ وَالْعُیُوْن 			  ابو الحسن علی بن محمدماوردی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ 
6	اَلْوَجِیْزْ فِیْ تَفْسِیْرِ الْکِتَابِ الْعَزِیْز  		ابو الحسن علی بن احمدواحدی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ 
7	اَحْکَامُ الْقُرْآن 			     ابو بکر احمد بن علی جصاص رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ