Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
4 - 191
 مکمَّل پڑھنے کے لیے بہ نیّت ِحُصولِ علم ِدین روزانہ کم از کم چار صفحات پڑھ کر علم ِدین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا {15} دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا {16}اس روایت’’عِنْدَ ذِکْرِالصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ‘‘(حلیۃ الاولیاء، الحدیث:۱۰۷۵،ج۷،ص۳۳۵،دارالکتب العملیۃ) یعنی نیک لوگوں کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے، پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دیئے گئے بزرگانِ دین کے واقعات دوسروں کو سنا کر ذکر صالحین کی برکتیں لوٹوں گا{17} اس حدیث پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی )مؤطا امام مالک،ج۲،ص۴۰۷، رقم : ۱۷۳۱، دارالمعرفۃ بیروت( پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسب توفیق تعداد میں
( یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا {18}جن کو دوں گا حتی الامکان انہیں یہ ہدف بھی دوں گا کہ آپ اتنے (مثلاً12)دن کے اندر اندر مکمل کرلیں {19}اس کتاب کے مطالَعے کا ساری اُمّت کو ایصالِ ثواب کروں گا {20} کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پر مُطَّلع کروں گا (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)۔

اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَۃُ کا سنتوں بھرا بیان ’’  نیّت کا پھل ‘‘ اورنیتوں سے متعلق آپ کا مرتب کردہ  رسالہ ’’  ثواب بڑھانے کے نسخے ‘‘ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیّۃًحاصِل فرمائیں۔