Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
3 - 191
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’جلد سرمایہ آخرت جمع کر لو ‘‘کے بیس حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’20 نیّتیں‘‘
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ یعنی مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲)
 دو مَدَنی پھول:
{1}بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{2}جتنی اچھی نیّتیں زیادہ، اُتنا ثواب بھی زیادہ۔
	{1}ہربارحَمدو{2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا (اسی صَفْحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) {5} اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لیے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا {6} حتَّی الوَسعْ اِس کا باوُضُو اور {7}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{8} قرآنی آیات اور {9}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا {10}جہاں جہاں ’’ اللّٰہ ‘‘ کا نام ِپاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{11} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوںگا {12})اپنے ذاتی نسخے پر( یادداشت والے صفحہ پر ضروری نکات لکھوں گا{13} )اپنے ذاتی نسخے پر(عندالضرورت (یعنی ضرورتاً) خاص خاص مقامات پر اَنڈر لائن کروں گا {14}کتاب