Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
33 - 191
اگر تم (اس دعا کو پڑھ کر سوئے اور) اسی رات مرگئے تو فطرتِ سلیمہ یعنی دین حق پر مرو گے( تمہارا خاتمہ بالخیر ہوگا) اور اگر صبح اٹھے تو خیر و خوبی  کے  ساتھ اٹھو گے۔ پہلے وضو کرو پھر دائیں پہلو پرلیٹ کر یہ دعا پڑھو، تمہاری زبان سے نکلنے والے یہ آخری کلمات ہونے چاہئیں (یعنی اس دعا  کے  بعد کوئی  کلام کیے بغیر سوجاؤ)۔(1)(بخاری ، مسلم)
طبیب ہی نے مجھے بیمار کیا ہے
	ایک مرتبہ خلیفۃ الرسول حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ بیمار ہوگئے تو صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی: یا خلیفۃ الرسول!اجازت ہو تو ہم کسی طبیب کو بلالائیں ؟ فرمایا: طبیب ہی نے مجھے بیمار کیا ہے، حاضرین نے عرض کی: پھر طبیب نے آپ کی بیماری  کے  بارے میں   کیا کہا ہے، فرمایا: طبیب نے کہا ہے :  اِنِّی فَعَّالٌ لِّمَآ اُرِیْدُ (میں   جو چاہتا ہوں  کرتا ہوں )۔(2)(احیاء العلوم)
توکّل کا بے نظیر نمونہ 
	حضرت صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں    کہ (مکہ سے مدینہ کو ہجرت  کے  وقت) جب میںرسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم  کے  ہمراہ غارِ ثور میں   تھا تو (ہمیں   تلاش کرنے والے) مشرکین  کے  پاؤں  مجھے نظر آئے اور ہم اسی غار  کے  اندر چھپے  ہوئے ے تھے اور عین
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مشکاۃ،کتاب الدعوات، باب ما یقول عند الصباح۔۔۔الخ،۱/۴۴۵، الحدیث: ۲۳۸۵ وعمل الیوم واللیلۃ للنسائی ، وما یقول من یفرغ فی منامہ،۱/۴۵۶،الحدیث: ۷۷۳
2…احیاء العلوم، کتاب العلم، الباب الثالث، ۱/۵۵