Brailvi Books

صَحابیات اور عِشْقِ رَسول
50 - 62
باعِثِ صَد اِفْتِخَار ہے۔ مگر جب انہوں نے بتایا کہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اپنے لیے نہیں بلکہ جُلَیْبِیْب کے لیے رشتہ چاہتے ہیں تولڑکی کی ماں نے اِنکار کر دیا۔ یہ تمام باتیں ان کی بیٹی بھی سن رہی تھی کہ جس کے لیے یہ رشتہ آیا تھا ۔ چنانچہ جب اس کا باپ اِنکار کرنے کے لیے دَرْبارِ رِسَالَت میں جانے لگا تو آقائے دو۲جَہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی رَضا  چاہنے والی وہ عاشقہ صَحابیہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اپنے وَالِدَین سے عَرْض کرنے لگی: کیا آپ لوگ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حکْم کو  رَدّ کرنا چاہتے ہیں؟ اگران کی اس رشتے میں رَضا ہے تو آپ مجھے میرے سرکار، حبیبِ پروردگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سُپُرد کردیں وہ کبھی مجھے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ اس کی یہ بات سن کر آخِر وَالِدَین اس رشتے کے لیے راضی ہوگئے اور بارگاہِ بے کس پناہ میں حاضِر ہوکر عَرْض کی: یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جب آپ راضی ہیں تو ہم بھی راضی ہیں۔پھر حُضور نے حضرت جُلَیْبِیْب رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شادی خانہ آبادی اپنی اس صَحابیہ سے فرما دی جس نے اپنی ذات پر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رَضا  کو ترجیح دی تھی۔1
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو۲ عالم
خدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ……… مسند احمد، مسند البصرین،حدیث برزہ الاسلمی، ۸/۱۱۷، حدیث:۲۰۳۱۵ ملتقطاً