Brailvi Books

صَحابیات اور عِشْقِ رَسول
46 - 62
لیے تیّار نہ تھا اس وَقْت خدیجہ نے مجھے اپنا سارا سامان دے دیا اور انہیں کے شِکَمْ  سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مجھے اَولاد عَطا فرمائی۔1
چھٹی علامت: حکمِ محبوب پر عمل
حضرت سَیِّدُنا اِمام احمد بن محمد قَسْطَلانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی اَلْـمَوَاھِبُ اللَّدُنِّـیَّه میں فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قُرب بخشنے والے اُمُور کو نفسانی خواہشات پر مبنی اُمُور پر ترجیح دی جائے۔یعنی جس بات کو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے مَشْرُوع فرمایا اور اس پر عَمَل کی ترغیب و تَنْبِیْہ فرمائی ہو اس سے راضی رہا جائے  اور اسے اپنی نفسانی و شہوانی خواہشات پر اس طرح ترجیح دی جائے کہ دِل میں کوئی تنگی مَحْسُوس نہ ہو۔ جیسا کہ اِرْشَادِ باری تعالیٰ ہے: 
فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوۡکَ فِیۡمَا شَجَرَ بَیۡنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوۡا فِیۡۤ اَنفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیۡتَ وَیُسَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۶۵﴾ (پ۵، النسآء: ۶۵)
ترجمۂ کنز الایمان:اے مَحْبُوب  تمہارے رب کی قَسَم وہ مسلمان نہ ہوں گے جب تک اپنے آپَس کے جھگڑے میں تمہیں  حاکِم نہ بنائیں پھر جو کچھ تم حکْم فرما دو اپنے دِلوں میں اس سے رُکاوَٹ نہ پائیں اور جی سے مان لیں۔مَعْلُوم ہوا کہ جو شخص حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے فیصلے سے دِل میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ……… الاستیعاب،کتاب النساءوکناھن،باب الخاء، ۳۳۲۳- خديجة  بنت خویلد،۲/۵۰۹