Brailvi Books

قسط 15: جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟
1 - 18
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟ (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۱۹ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : تم اپنی مجالس کو مجھ پر دُرُود شرىف پڑھ کر آراستہ کرو بے شک  تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا بَروزِ قىامت تمہارے لىے نُور ہو گا۔ (2)      
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کیا جہنم میں عذاب پرمامور فرشتوں کو بھی تکلیف ہو گی؟ 
 سُوال : جہنم میں جو فرشتے عذاب دىنے پر مامور ہوں گے کیا انہیں تکلیف ہو گی؟
جواب : جہنم مىں عذاب دىنے پر جو فرشتے مامور ہوں گے انہیں خود کوئى تکلىف نہىں ہو گى۔ اِسى طرح دُنیا میں جو مُوذی (یعنی اِیذا دینے والے )جانور ہىں وہ جہنم مىں



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۱۱صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰؁ھ بمطابق 20 اکتوبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے  ’’  فیضانِ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)      
2 -    فردوس الاخبار، باب الزای، ۱ / ۴۲۲، حدیث : ۳۱۴۹  دار الفکر بیروت