Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
2 - 22
 جاری ہے ۔ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے سے اَندرونی کمزوری ہو سکتی ہے ۔ اس پر آپ کچھ مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجئے ۔  (موریشس سے سُوال)  
جواب : اللہ  کرىم آپ کو صحت ، عافیت اور راحتوں والی زندگى نصیب کرے ۔ وزن کم کرنا اچھی بات ہے لیکن یہ آہستہ آہستہ ہو تو مُفید رہتا ہے ۔ اگر جَذبات میں آکر یکدم وزن کم کریں گے جیساکہ آپ نے ایک ماہ میں 11 کلو (11.Kg) وزن کم کر لیا تو یہ کمزوری کا سبب بَن سکتا ہے لہٰذا اِعتدال سے کام لیتے ہوئے ہر ماہ پانچ کلو وزن کم کرنے کا ہَدف بنا لیجئے ۔ یاد رہے کہ وزن بہت زیادہ کم ہوجانا بھی نقصان دِہ ہوسکتا ہے لہٰذا اچھی صحت کے لیے قد کے مُطابق وزن ہونا چاہیے مثلاً اگر کسی کا قد چھ فٹ ہے تو اس کا وزن اوسطاً 72 کلو ہونا چاہیے  یعنی ایک اِنچ پر ایک کلو وزن ۔ چونکہ چھ فٹ میں 72 اِنچ ہوتے ہیں تو یوں اوسطاً 72 کلو وزن ہونا چاہیے ۔  
منبر  کے تین زینے کیوں؟
سُوال : مسجد مىں جو منبر شرىف ہوتا ہے تو اس کى تىن سىڑھىاں ہی کىوں ہوتی ہىں؟ (ہند سے سُوال) 
جواب : منبر کے تین زینے ہونا شروع سے چلا آرہا ہے ۔ اب بھی تقریباً تمام ہی مَساجد میں تین زینوں والا منبر ہوتا ہے ۔ جب مىری مَدینةُ الْمُرْشِد بَرىلى شرىف حاضِری ہوئی  تو مسجدِ رضا میں اعلىٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت کے منبر شریف  کی