Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
1 - 22
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۳ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : جس نے یہ کہا : جَزَ ی اللہُ  عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ  اَھْلُہٗ 70 فرشتے ایک ہزار دِن تک اس کے لئے نیکیاں  لکھتے رہیں  گے ۔         (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
قد کے اِعتبار سے وزن کتنا ہونا چاہیے ؟
سُوال : اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس سال(یعنی ۱۴۳۹؁ ھ میں)حج کے موقع پر مکۂ مکرمہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً مىں آپ سے مُلاقات کى سَعادت حاصِل ہوئى تھى ۔  آپ نے مجھے  دَم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی تَرغیب دِلائی تھی ۔ جس پر لَبَّیْک کہتے ہوئے میں نے ایک ماہ میں11 کلو وزن کم کر لیا ہے اور مزید کم کرنے کی کوشش



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۴صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق 13اکتوبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)      
2 -   مُعْجَم اَوسط ، باب الالف ، من اسمه  احمد ، ۱  / ۸۲ ، حدیث : ۲۳۵  دار الكتب ا لعلمية بيروت