Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
21 - 44
 پھنساتا ہے ۔ نَفْسِ لَوَّامَہ : یہ وہ ہے جب  بندہ کچھ غَلَط کام  کر لىتا ہے تو یہ اسے  ملامت کرتا ہے جس کے باعِث بندے کو  شرمندگى ہوتى ہے اور اِحساس ہوتا ہے کہ ىہ مىں نے غَلَط کیا ۔ نَفْسِ مُطْمَئِنَّہ : ( جو بندگانِ خُدا کو ذِکر ِ خُدا سے سکون پہنچاتا ہے ۔ ) ىہ سب سے اچھا ہے اللہ پاک  ہمیں نَفْسِ مُطْمَئِنَّہ کى سعادت نصىب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم (1 )    
شافعی مذہب والے حنفی اِمام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
سُوال : عمان سے آئے ہوئے عمانی اِسلامى بھائى سُوال کر رہے ہىں کہ مىں شافعی( یعنی حضرتِ سَیِّدُنا امام شافعی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  کے مذہب کا  پیروکار) ہوں اور ىہاں( عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں) عصر کى نماز حَنَفى مذہب کے مُطابق تاخیر سے ہوتى ہے تو کىا مجھے اِجازت ہے کہ مىں جماعت چھوڑ کر اَوَّل وقت میں اپنے مذہب پر نماز پڑھوں ىا جماعت کے ساتھ حَنَفى مذہب پر ہى نماز پڑھوں؟ 
جواب : عصر کا وقت غُروبِ آفتاب  تک باقی ہوتا ہے اور اس سے تقریباً 20 مِنَٹ پہلے وقتِ کراہت شروع ہو جاتا ہے ۔ مکروہ وقت سے پہلے پہلے نماز  پڑھ سکتے ہىں ۔ بہرحال شافعی مذہب والے حَنَفی اِمام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں ۔ ہاں اگر حَنَفی اِمام کوئی ایسا فِعل کرے  جس سے شافعی مذہب کے مُطابق وُضو ٹوٹ جاتا ہو یا نماز ہی نہ ہوتی ہو تو ایسی صورت میں شافعی مذہب والا حنفی اِمام کی



________________________________
1 -    صِراطُ الجنان ، پ۳۰ ، الفجر ، تحت الآیۃ : ۲۸  ماخوذاًمکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی