قبض ہو جائے وہ پلٹ کر نہیں آتا ۔ سکرات میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور مومن کو اس پر اَجر ملتا ہے اور گناہوں کے کفارے ادا ہوتے ہیں جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے : اَلْمَوْتُ کَفَّارَۃٌ لِکُلِّ مُؤْمِنٍ یعنی موت ہر مومن کے لیے کفارہ ہے ۔ (1 ) اللہ پاک ہمارے لیے آسانی فرمائے اور ہم دُنیا سے اِس طرح جائیں کہ ہمیں موت کی تکلیف کا اِحساس نہ ہو! اگر موت کے وقت نگاہوں کے سامنے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے جلوے ہوں تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ موت کے جھٹکوں کا اِحساس نہیں ہو گا ۔ جس طرح آپریشن کرنے سے پہلے اِنجکشن لگا کر آپریشن والی جگہ کو سُن یا مریض کو بے ہوش کر دیا جاتا ہے جس کے باعِث مریض کو کاٹا پیٹی کا اِحساس ہی نہیں ہوتا اِسی طرح اگر ہم موت کے وقت سرکار عَلَیْہِ السَّلَام کے جلوؤں میں گم ہو جائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں موت کی تکلیف کا اِحساس نہیں ہو پائے گا ۔
سکرات میں گر رُوئے محمد پہ نظر ہو
ہر موت کا جھٹکا بھی مجھے پھر تو مزا دے
گر ترے پىارے کا جَلوہ نہ رہا پىشِ نظر
سختىاں نَزع کى کىوں کر مىں سہوں گا ىا ربّ!
________________________________
1 - شعب الایمان ، باب فی الصبر علی المصائب ، فصل فی ذکر ما فی الاوجاع...الخ ، ۷ / ۱۷۱ ، حدیث : ۹۸۸۵ دار الکتب العلمیة بیروت