Brailvi Books

قسط 11: ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
39 - 39
 اللہ پاک کی تعظیم کرنا ہے ۔ ٭ کفریہ گفتگو سُن کر رضا مندی کے ساتھ خاموش رہنا یا ہنسنا  کفر ہے ، کیونکہ کفر پر راضی ہونا کفر ہے ۔ (1  )  مثلاً اگر کوئی شخص کفر بک دے اور سُننے والا سمجھ جائے کہ اس نے  کفریہ بات کی ہے اس کے باوجود  وہ اسے  دُرُست سمجھے یا اس کو دُرُست جانتے ہوئے ہنسے تو یہ بھی کفر ہے ۔ خُصُوصاً کامیڈین ( Comedian ) عوام کو ہنسانے کی خاطر  کفریہ جملے بول دیتے ہیں اور سامعین اس پر خوب تالیاں بجاتے اور کِھل کھِلا کر ہنس رہے ہوتے ہیں، یہ بہت سخت مُعاملہ ہے ۔  یوں ہی  فلمی گانوں وغیرہ میں بھی اس طرح کے کفریہ جملوں کی بھر مار ہوتی ہے ۔  لہٰذا تمام مسلمانوں کو ان تمام چیزوں سے بچنا ضَروری ہے ۔  اللہ پاک ہمارے اِیمان کی حِفاظت فرمائے ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم 
٭ ٭  ٭ ٭  ٭ ٭ 


________________________________
1 -    فتاویٰ رضویہِِ، ۲۱ / ۲۷۲