اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟( 1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۴۰صَفحات ) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : جسے یہ پسند ہو کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہوتے وقت اللہ پاک اُس سے راضی ہو اُسے چاہیے کہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھے ۔ ( 2 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ماہِ مُحَرَّمُ الْحَرام میں بزرگانِ دِین کے اَعراس
سُوال : ماہِ مُحَرَّمُ الْحَرام میں کِن کِن بزرگانِ دِین رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے اَعراس مَنائے جاتے ہیں ؟( 3)
________________________________
1 - یہ رِسالہ ۱۲ مُحَرَّمُ الْحَرام ۱۴۴۰ ھ بمطابق22 ستمبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ ( کراچی ) میں ہونے والے مَدَنی مذا کرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔ ( شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )
2 - فِردَوسُ الاَخبار ، باب المیم، ۲ / ۲۸۴، حدیث : ۶۰۸۳ دار الفکر بیروت
3 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ ( شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )