Brailvi Books

قسط :8 بارگاہِ رسالت میں سلام پہنچانے کا طریقہ
1 - 31
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
بارگاہِ رسالت میں سلام پہنچانے کا طریقہ (1) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ (۳۲ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  معلومات  کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
سرورِ ذِیشان ، مَحبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے : جس نے دِن اور رات میں میری طرف شوق و مَحَبَّت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک پر حَق ہے کہ وہ اُس کے اُس دِن اور اُس رات کے گناہ بخش دے ۔ (2)     
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! 		 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بھیڑ کی وجہ سے حج کو  نہ جانا کیسا؟ 
سُوال : بعض  لوگوں کو بہت زیادہ  بھیڑ کے سبب گھبراہٹ ہوتی ہے اِس وجہ سے وہ  حج کرنے کے لیے بھی نہیں جاتے ان کے بارے میں آپ کیا اِرشاد فرماتے ہیں؟



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۲۱ذُوالْحِجَّۃ الْحَرام ۱۴۳۹؁ھ بمطابق  یکم ستمبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذا کرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے المدینۃُ العلمیۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)     
2 -   2مُعجمِ کبیر ، قیس بن عائذ ابو کاھل ، ۱۸ / ۳۶۲ ، حدیث : ۹۲۸  دار احیاء التراث العربی بیروت