Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
9 - 23
 گاڑىوں کا بے تحاشا دُھواں شامل ہے ۔  اگر دَرختوں کی حفاظت کى جائے  بلکہ مزید دَرخت لگانے کا اِہتمام کىا جائے تو ان خطرناک نقصانات سے  بچنے کا  بھی سامان ہو سکتا ہے ۔  
شجرکاری کے مَعاشی اور مُعاشرتی فَوائد
سُوال : شجرکاری سے کیا کیا مَعاشی اور مُعاشرتی فَوائد حاصِل ہوتے ہیں ؟
جواب  : شجر کارى (یعنی درخت لگانے )کے ذَریعے بہت سے مَعاشى اور مُعاشرتى فَوائد حاصِل ہوتے ہىں مثلاً دَرخت لکڑى کے حُصُول کا ذَریعہ ہیں اور لکڑی کا اِنسانی ضَروریات کو پوری کرنے میں کلیدی کِردار ہے ۔ فرنیچر، کھڑکیاں، دروازے اور مکان کی چھتیں وغیرہ بنانے کے لیے اب بھی زیادہ تر لکڑی کا ہی اِستعمال ہوتا ہے ۔  بِلامُبالغہ لکڑی کی صنعت سے مُعاشرے کے ایک بہت بڑے طبقے کا روزگار وابستہ ہے ۔  بالفرض اگر لکڑی  دُنیا سے ختم ہوجائے تو اِنسانی زندگی بہت زیادہ متاثر ہو جائے کیونکہ اِنسان کو زندہ رہنے کے لیے کھانا چاہیے اور کھانا پکانے کے لیے آگ اور آگ جَلانے کے لیے لکڑی کا اِستعمال اب بھی ناگزیر ہے ۔   
٭موجودہ دور میں کاغذ بھی اِنسانی زندگی کی بنیادی ضَرورت کا رُوپ دَھار چکا ہے ۔ پرنٹنگ پریس، اسٹیشنری اور دِیگر کئی شعبے کاغذ کے بل بوتے پر ہی قائم ہیں ۔ اگر دَرخت ختم ہوجائیں تو کاغذ سے وابستہ سارے شعبے بھی بند ہو جائیں اس لیے کہ کاغذ کا حُصُول دَرختوں کی ہی مَرہونِ منّت ہے ۔