Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
10 - 23
٭اِنسانی صحت کے لیے پھلوں اور میوہ جات کی اَہمیت کا بھی کوئی سمجھ بوجھ رکھنے والا اِنکار نہیں کر سکتا اور یہ دَرخت ہی ہیں جو اِنسان کو اَنواع واَقسام کے پھل اور میوے مہیا کرتے ہیں بلکہ کئی پرندے اور جانور بھی ان پھلوں کو کھا کر ہی جیتے ہیں ۔  اس کے علاوہ مُعاشرے میں بہت سے اَفراد کی معیشت باغبانی اور پھل فروشی سے جڑی ہوئی ہے ۔  
٭بیماری سے محفوظ رہنے یا بیماری سے جان چھڑانے کے لیے جڑی بوٹیوں  کا اِستعمال اِنسانی تاریخ  کا حصّہ ہے اور یہ بات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں کہ جڑی بوٹیاں دَرختوں اور پودوں سے ہی حاصِل کی جاتی ہیں ۔  یہاں یہ بات بھی ذہن نشین کر لیجیے کہ جو دَوا دَرخت یا پودے کی جڑ سے حاصِل ہو اُسے ”جڑی“ اور جو اوپر اُگی ہو اُسے ”بوٹی“ کہتے ہیں ۔  
٭مِسواک  کرنا ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی میٹھی میٹھی سُنَّت ہے ، اِس سُنَّت کی اَدائیگی کے لیے بھی شجرکاری کرنی ہو گی کیونکہ مِسواک دَرختوں سے ہی حاصِل ہوتی ہے ۔  
٭قحط سالى یعنی بارشوں کا بند ہوجانا اِنسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں، جانوروں اور حشراتُ الارض  کی سانسوں کی ڈوری ٹوٹنے کا بھی پیغام ہے ۔  بارش ہوتی ہے تو اَناج اور سبزہ اُگتا ہے اور جاندار اپنی اپنی غذائیں کھاکر  زندگی کی شمع روشن رکھتے ہیں ۔  تو ان بارشوں کو بَرسانے میں بھی  دَرختوں کا کِردار ہے اس لیے کہ