Brailvi Books

قسط6: دَرخت لگائیے ثواب کما ئیے
4 - 23
حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے مجھے وہ سونے کا ٹکڑا دیا اورفرمایا :  جاؤ! اور اس کے ذَریعے 40اُوقِیَہ چاندی جو تمہارے ذِمّے باقی ہے اسے ادا کرو ۔ میں نے عرض کی :  یہ اِتنا سا سونا 40اُوقِیَہ چاندی کے برابر کس طر ح ہوگا ؟ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تم یہ سونا لو اور اس کے ذَریعے 40 اوقیہ چاندی جو تمہارے ذِمّے ہے ، اسے ادا کرو، اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہارے لئے اِسی سونے کو  کافی کر دے گا اور تمہارے ذِمّے جتنی چاندی ہے یہ اس کے برابر ہوجائے گا ۔  میں نے وہ سونے کا ٹکڑا لیا اور اس کا وزن کیا ۔  اس پاک پَروردگار عَزَّ وَجَلَّ  کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے ! وہ تھوڑا سا سونا 40 اُوقِیَہ چاندی کے برابر ہو گیا او ر اِس طرح میں نے اپنے مالِک کو چاندی دے دی اور غُلامی کی قید سے آزاد ہو کر سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے غُلاموں میں شامِل ہو گیا ۔ (1) 
اىک رِواىت میں ہے سارے پودے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اپنے دَستِ مُبارَک سے لگائے ، سِوائے اىک پودے کے وہ حضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروق اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے لگاىا ۔ (2) 
اہلِ فارس کی طویل عمر ہونے کی وجہ
حضرتِ سَیِّدُنا سَلمان فارِسیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فارِس کے رہنے والے تھے ۔  



________________________________
1 -    مسند امام احمد، حدیث سلمان الفارسی، ۹ / ۱۸۹، حدیث : ۲۳۷۹۸ ملتقطاً دار الفکر بیروت
2 -    دلائل النبوة، باب ماظهر فی  النخل التی  غرسها النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم...الخ، ۶ /  ۹۷ دار الکتب العلمیة  بیروت