کامُحتاج ہے کہ لوگوں سے سُوال کرے اور اسے سُوال حلال ہے۔ فقیر ( یعنی جس کے پاس کم از کم ایک دن کا کھانے کیلئے اور پہننے کیلئے موجود ہے اُس) کوبِغیر ضَرورت و مجبوری سُوال حرام ہے۔
(عالمگیری ج۱ص۱۸۷۔۱۸۸،بہارِ شریعت ج۱ص۹۲۴)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا جو بِھکاری کمانے پر قادِر ہونے کے با وُجُود بِلاضَرورت و مجبوری بطورِ پیشہ بھیک مانگتے ہیں گناہ گار وعذاب نار کے حقدارہیں اورجو ایسوں کے حال سے باخبر ہواُسے ان کودینا جائز نہیں۔
غم مدینہ ، بقیع ،
مغفر ت اوربے حساب
جنّت الفردوس میں
آقا کے پڑوس کاطالب
یکم محرم الحرام۱۴۳۵
2013-06-11
یہ رِسالہ پڑھ کر دوسرے کودے د یجئے
شادی غمی کی تقریبات ،اجتماعات ،اَعراس اور جلوسِ میلاد وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مَدَنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیّتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دُکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے، اخبار فروشوں یا بچّوں کے ذَرِیعے اپنے مَحَلّے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنّتوں بھرا رسالہ یا مَدَنی پھولوں کاپمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔