اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
پر اسرار خزانہ
شیطٰن لاکھ سستی دلائے یہ ر سالہ(24صَفحات) مکمل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
آپ اپنے دل میں مدنی انقلاب برپا ہوتا محسوس فرمائیں گے۔
سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دُرُود خواں کا رُخسار چوما
حضرت سیِّدُنا محمد بن سعیدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُعِیْد سونے سے قبل ایک مقررہ تعداد میں دُرُود شریف پڑھا کرتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں : ایک بارجب دُرُودشریف پڑھ کر رات کو سویاتو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی، میں جس میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودو سلام پڑھا کرتا ہوں وُہی مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے خواب میں تشریف لے آئے اورفرمایا: ’’اپنا وہ منہ جس سے تم مجھ پر دُرُود پڑھتے ہو میرے قریب کرو تاکہ میں اسے چوم لوں۔ ‘‘ یہ سن کر مجھے بڑی شرم آئی ، میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ الحمدُ لِلّٰہشبِ جمعہ( ۱۴۱۸۔۵۔۱۰)کو امیرِ اہلسنّت کا یہ بیاناُمُّ الْقَیْوِین،اَلْاِمَارَاتُ الْعَرَبِیَّۃُ الْمُتَّحِدَۃ سے بذریعہ ٹیلفون مرکز الاولیاء لاہور میں دو جگہ رلے ہوا اور وہاں سے مصطفٰے آباد، منڈی فاروق آباد، شیخوپورہ، شکر گڑھ، اوکاڑہ، ضیاکوٹ اور چیچہ وطنی میں رلے ہوا جہاں ہزارہا اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے یہ بیان سننے کی سعادت حاصل کی۔ترمیم و اضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے ۔مجلسِ مکتبۃُ المدینہ