اچھاخواب بیان کر دینا چاہئے
حضرتِ سیّدنا ابوسعید خُدرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ میں نے سیِّدُالْمُرسَلین،خاتَمُ النَّبِیِّین،جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ’’اچھاخواب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ہے جب تم میں سے کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس کو چاہئے کہ اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد کرے اور کسی کے سامنے اس کو بیان کر دے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے جب کوئی ایسا خواب دیکھے تو اس کے شر سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگے اور اس خواب کو کسی کے سامنے ذکرنہ کرے۔ بے شک یہ خواب اس کو کچھ نقصان نہ پہنچائے گا۔(صحیح البخاری ج۴،ص۴۲۳،الحدیث ۷۰۴۵دارالکتب العلمیہ بیروت)
عُلَمَاء وصُلَحَاء کی خواب میں زیارت کرنا خیرکی دلیل ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خواب میں بزرگانِ دین کی زیارت ہونا نہایت سعادت مندی کا باعث ہے چنانچہ عَارِف بِاللہ ،نَاصِحُ الْاُمَّہ حضرت علامہ مولانا اِمام عبدُالغَنِی بن اسماعیل نابُلُسِی حنفی عَلَیہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : خواب میں عالمِ باعمل اور اولیائے کرام