Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
99 - 100
 اعتکاف کیا تو اَ لْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ! چہرے پر داڑھی بھی سجا لی اور گناہوں سے توبہ کرلی، اللّٰہعَزَّوَجَلَّنے مجھے استقامت عطا فرمائی ،میں نے 45ایکڑ زمین کا انتظام بھی بڑے بھائی کو سونپ دیا اورانہی کو وڈیرے پن کے کام بھی سونپ دیئے۔دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرتے کرتے مجھے علاقائی مشاورت کا خادم(نگران) بننے کی سعادت بھی نصیب ہوئی ۔ 
عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول 	ہے فَیضانِ غوث ورضا مَدَنی ماحول
بَفَیضانِ  احمد  رضا   اِن شائَ اللّٰہ	یہ پُھولے پھلے گا سدا مَدَنی ماحول
(وسائلِ بخشش، ص۶۰۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
زخمی ہوتے ہی ہنس پڑیں(حکایت)
حضرت سیِّدُنافتح موصلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللہِ الولی کی اہلئہ محترمہ  رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیھا ایک مرتبہ زور سے گِریں جس سے ناخُن مُبارک  ٹوٹ گیا،لیکن دَرد  سے ,,ہائےہو  ،،کرنے کی بجائے ہنسنےلگیں !! کسی نے پوچھا: کیا زَخم میں دَرد نہیں ہورہا؟ فرمایا: ,,صبر کے بدلے میں ہاتھ آنےوالے ثواب  کی خوشی میں مجھے چوٹ کی تکلیف کا خیال ہی نہ آسکا۔،،)اَلْمُحالَسَۃُ لِلدَّیُنَوَرِی ،ج۳،ص۱۳۴)