Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط22: نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج
18 - 31
جواب: ہر اِدارے اور تنظیم کی اپنی اپنی اِصطلاحات ہوتی ہیں۔جب کوئی اپنی گفتگو میں ان اِصطلاحات کو اِستعمال کرتا ہے تو اس سے اَندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ فُلاں اِدارے سے وابستہ ہے۔ اِسی طرح تبلیغِ قرآن و سنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی بھی مخصوص اِصطلاحات ہیں،  جب کوئی ان اِصطلاحات کو اِستعمال کرتا ہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہے تو اس سے دعوتِ اسلامی کی تشہیر اور آپس میں ایک دوسرے کی پہچان ہوتی ہے۔ 
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو چاہیے کہ وہ دعوتِ اسلامی کی اِصطلاحات کو یاد رکھے اور اپنی  روز مَرَّہ کی گفتگو میں انہیں اِستعمال کرے تاکہ اس سے دعوتِ اسلامی کا اچھی طرح تعارف اور آپس میں ایک دوسرے کی پہچان ہو۔ (1)   
مدینہ کو یَثْرِب کہنا کیسا؟ 
سُوال :مدینۂ منورہ زَادَھَا اللّٰہُ شَرْفًا وَّتَعْظِیْمًا کو یَثْرِبْ کہنا کیسا ہے؟  نیز ایسے اَشعار جن میں مدینۂ منورہ زَادَھَا اللّٰہُ شَرْفًا وَّتَعْظِیْمًا کو یَثْرِبْ کہا گیا ہے ،  انہیں  پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ 



________________________________
1 -     دعوتِ اسلامی کی تنظیمی اِصطلاحات اور مدنی ماحول میں رائج دِیگر اَلفاظ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رِسالے ”بارہ مدنی کام “ کے صفحہ 64 تا 67 کا مُطَالَعہ کیجیے۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )