Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
13 - 32
ہوں۔ بس اب میرا ذہن بن گیا ہے کہ میں  دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کو کبھی نہیں  چھوڑوں  گا۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8} معلومات کا خزانہ 
	مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف )میں  قیام پذیر اسلامی بھائی اپنے سدھرنے کا واقعہ کچھ یوں  بیان کرتے ہیں کہ 1995؁ء میں  میںf s c کا طالب علم تھا۔ مذہبی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے میری دوستی ایک بدمذہب سے ہو گئی میں  اس کے ساتھ ہی اٹھتا بیٹھتا اور کھاتا پیتا ۔ کہتے ہیں کہ صحبت اثر رکھتی ہے لہٰذا میں  بھی اس کے فاسد عقائد کا شکار ہونے لگا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ  کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرمائے کہ جنہوں  نے دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھ کر امتِ مسلمہ پر احسانِ عظیم فرمایا اور بے شمار لوگوں  کو بدمذہبوں  سے محفوظ فرمایا  یقیناً اگر دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نہ ہوتا تو اس بدمذہب کی دوستی آج مجھے گمراہی میں  مبتلا کر دیتی۔ مجھ پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہوگیا کہ اس دوست نما دشمن سے میری جان چھوٹ گئی سبب کچھ یوں  بنا کہ ہماری مسجد میں  فیضانِ سنّت کا درس شروع ہو گیا توایک دن میرے والد صاحب نے فرمایا ’’تم بھی درس میں  شرکت کیا کرو کہ درس میں  بیٹھنے کی برکت سے نہ صرف معلومات کا ڈھیروں  خزانہ