Brailvi Books

نادان عاشق
29 - 32
کہ میری حرکتوں کے سبب مجھے گھرسے نکال دیاگیا۔میری بہنوں نے رو رو کر والدین سے التجائیں کیں  کہ بھائی کوواپس بلالیں ،چنانچہ مجھے گھر واپسی کی اجازت مل گئی۔کچھ دنوں  بعد خوش قسمتی سے میری ملاقات ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ہوگئی جوکہ ہمارے شہر مشاورت کے ذمہ دارتھے۔ انھوں نے مجھے بڑی شفقت اورمحبت سے ہفتہ وارسنتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی دعوت دی ان کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سے میں ہاتھوں ہاتھ اجتماع کے لئے تیار ہو گیا۔ اجتماع میں  ہونے والاسنتوں  بھرابیان میری زندگی میں تبدیلی کاسبب بنا۔ خوف ِخدا اور عشقِ مصطفٰی سے لبریز بیان سن کر میری آنکھوں سے ندامت وشرمندگی کا سیلاب آنسوؤں  کی صورت میں  اُمنڈآیا عشقِ مجازی کانشہ ہرن ہو گیا میں  گناہوں  بھری زندگی سے تائب ہوکر نیکیوں  کے راستے پرگامزن ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب میں  داڑھی مبارکہ اور عمامہ شریف کی سنت پربھی عمل پیرا ہوں  اور علاقائی مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے سنّتوں کی ترویج و اشاعت میں  کوشاں  ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول میں  استقامت عطافرمائے ۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد