Brailvi Books

نادان عاشق
1 - 32
ہفتہ واراجتماعات کی اہمیت 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!محافلِ ذکرکی بھی کیابات ہے کہ حدیثِ مبارک میں  ان کوجنت کے باغات فرمایاگیا۔جیساکہ حضرت جابربن عبداللہ انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ ایک دن رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم،نبیِّ مُحتَشَم،شافِعِ اُمَمصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیہ وَاٰلہٖ وسَلَّم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشادفرمایا:’’اے لوگوملائکہ میں سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی کچھ ایسی جماعتیں  ہیں کہ جوذکرکی مجالس میں داخل ہوتی ہیں اورٹھہرتی ہیں۔لہٰذاتم جنت کے باغوں  میں  سے کچھ فائدہ حاصل کر لیا کرو۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیہ وَاٰلہٖ وسَلَّم جنت کے یہ باغات کہاں  ہیں ؟ ارشاد فرمایا: ذکر کی محافل، مزید فرمایا اپنی صبح وشام اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذکرمیں  بسر کیا کرو! اور اپنے دل میں  اس کو یاد کیا کرو!الخ‘‘
(شعب الایمان جلد۱صفحہ۳۹۷ رقم الحدیث ۵۲۸ دارالکتب العلمیہ بیروت)
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت موقع کی مناسبت سے مختلف اجتماعات ہوتے رہتے ہیں۔ مثلاً تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرااجتماع ،صوبائی اجتماع، ہفتہ وارسنّتوں  بھرا اجتماع، تحصیل اجتماع،اجتماعِ میلاد،اجتماعِ معراج اوراجتماعِ شبِ برأت وغیرہ۔