Brailvi Books

مردے کی بےبسی
23 - 27
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔                         (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’دوسروں کی موت سے نصیحت پکڑو‘‘ کے بائیس حُرُوف
کی نسبت سے قَبر ودَفن کے22مَدَنی پھول
خ فرمانِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ: اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ کِفَاتًا ﴿ۙ۲۵﴾ اَحْیَآءً وَّ اَمْوٰتًا ﴿ۙ۲۶﴾
 (پ ۲۹، المرسلات:۲۵، ۲۶)
ترجَمۂ کنز الایمان: کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا، تمہارے زندوں اور مردوں کی۔
     اِس آیتِ مبارَکہ کے تحت ’’نور العرفان‘‘ صفحہ927پر ہے:’’اس طرح کہ زندے زمین کی پُشت (یعنی پیٹھ) پر اورمُردے زمین کے پیٹ میں جمع ہیں ‘‘خمیِّت کو دفن کرنا فرضِ کفایہ ہے (یعنی ایک نے بھی دفنا دیاتو سب بَریُّ الذّمہ ہو گئے، ورنہ جس جس کو خبر پہنچی تھی اور نہ دفنایا گنہگار ہوا) یہ جائز نہیں کہ میِّت کو زمین پر رکھ دیں اور چاروں طرف سے دیواریں قائم  کر کے بند کر دیں۔ (بہار شریعت  جلداول ص۸۴۲)خقبریں بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّکی نعمت ہیں کہ جن